Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / رنبیر اور عالیہ کی بیٹی بالی ووڈ کی سب سے کم عُمر امیر ترین ‘اسٹار کِڈ’ بن گئیں

رنبیر اور عالیہ کی بیٹی بالی ووڈ کی سب سے کم عُمر امیر ترین ‘اسٹار کِڈ’ بن گئیں

بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راحہ کپور بالی ووڈ کی سب سے کم عُمر امیر ترین ‘اسٹار کِڈ’ بن گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا نیا بنگلہ ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں زیرِ تعمیر ہے جس کی قمیت تقریباً بھارتی 250 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوڑے نے 250 کروڑ سے زائد مالیت کا اپنا نیا بنگلہ بیٹی کے نام کر دیا، یہ بنگلہ ممبئی کا سب سے مہنگا ترین ’سیلیبریٹی بنگلہ‘ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور باندرہ کے علاقے میں چار فلیٹس کے مالک بھی ہیں جن کی مالیت بھارتی 60 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ نیتو کپور نے بھی حال ہی میں باندرہ کے علاقے میں 15 کروڑ روپے کا ایک شاندار گھر خریدا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مایا ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش 6 نومبر 2022 میں ہوئی تھی۔

Check Also

ٹائٹل سے دستبردار امریکی حسینہ کا تاج کس کو ملا؟

نویلیا ووئگٹ کے اچانک مِس یو ایس اے 2023ء کے ٹائٹل سے دستبردار  ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *