Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی کا انتہائی اہم فیصلہ کرلیا

شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی کا انتہائی اہم فیصلہ کرلیا

شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی کا انتہائی اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں آئندہ انتخابات کے سلسلے میں سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام بطور امیدوار تجویز کردیا ہے۔

لوک سبھا کے الیکشن میں کانگریس پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے مدمقابل ثانیہ مرزا کو انتخابات میں امیدوار بنانے پر غور کررہی ہے۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا کے انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں جب گزشتہ روز کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی  نے چار ریاستوں گوا، تلنگانہ، یوپی اور جھارکھنڈ سے اپنے 18 امیدواروں کے ناموں کی منظوری کے لیے اجلاس منعقد کیا تھا۔

یاد رہے کہ سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر الدین انعم مرزا (ثانیہ مرزا کی بہن) کے شوہر محمد اسد الدین کے والد ہیں، دونوں کے درمیان قریبی خاندانی تعلقات بھی ہیں۔

Check Also

ٹائٹل سے دستبردار امریکی حسینہ کا تاج کس کو ملا؟

نویلیا ووئگٹ کے اچانک مِس یو ایس اے 2023ء کے ٹائٹل سے دستبردار  ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *