Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / منور فاروقی کا ایکٹنگ ڈیبیو کیساتھ اپنے پہلے پراجیکٹ کا اعلان

منور فاروقی کا ایکٹنگ ڈیبیو کیساتھ اپنے پہلے پراجیکٹ کا اعلان

عید کے موقع پر جہاں مشہور شخصیات نے اپنے مداحوں کو مبارکباد دینے اور نیک خواہشات بھیجنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا وہیں بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی نے بھی اپنے مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز دیا ہے۔

حال ہی میں منور فاروقی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر ’فرسٹ کاپی‘ کے عنوان سے ایک ویب سیریز میں اپنی اداکاری کے ڈیبیو کا اعلان کیا۔

اس اعلان کے ساتھ ساتھ انہوں نے سیریز کا آفیشل ٹیزر بھی جاری کیا جس نے ان کے مداحوں سمیت شائقین کو پرجوش کردیا ہے۔

ایک منٹ، تینتالیس سیکنڈ کا ٹیزر میں 1999 کے دور میں لے جاتا ہے جہاں پائریسی کی دنیا کی ایک جھلک پیش کی جاتی ہے جبکہ ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اس کا کیپشن دیا ’’عید مبارک‘‘۔

فرسٹ کاپی کے ٹیزر پر نہ صرف شائقین بلکہ مشہور شخصیات نے بھی منور کی اداکاری کی مہارت کو سراہا اور انہیں ان کے نئے پروجیکٹ پر مبارکباد دی۔

بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی نے فرسٹ کاپی کے بارے میں کہا، “گزشتہ برسوں میں، میرے پرستار ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور انہوں نے ہر کام میں میرا ساتھ دیا ہے۔ لہذا، اس سال، میں اس پروجیکٹ کا اعلان کرکے انہیں ایک خاص تحفہ دینا چاہتا تھا جہاں وہ میرا ایک نیا رخ دیکھیں گے۔ میں یہ دیکھ کر پرجوش ہوں کہ لوگ اس پر کیا ردعمل ظاہر کریں گے۔‘‘

خیال رہے کہویب سیریز فرسٹ کاپی، جس میں منور فاروقی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جسے فرحان پی زما نے تحریر لکھا اور اس کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔ اس سیریز کو کرجی پروڈکشنز نے پروڈیوس کیا ہے اور سالٹ میڈیا کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

Check Also

معروف یوٹیوبر راحم پردیسی پر حملہ کس نے کیا؟

پاکستانی نژاد کینیڈین معروف یوٹیوبر، اداکار، گلوکار و کامیڈین راحم پردیسی نے اپنے اوپر ہونے والے حملے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *