Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عید الفطر 2024: بالی ووڈ سپر اسٹارز کی اپنے مداحوں کو شاندار انداز میں مبارکباد

عید الفطر 2024: بالی ووڈ سپر اسٹارز کی اپنے مداحوں کو شاندار انداز میں مبارکباد

ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الفطر کے موقع پر بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے مداحوں کو شاندار انداز میں تہوار کی مبارکباد دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی بالکونی سے اپنے مداحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نظر آئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں۔

 

اس دوران وہ سفید رنگ کا روایتی لباس پہنے اپنے مداحوں کی جانب ہاتھ ہلاتے ، بوسہ دیتے اور اپنا روایتی پوز دیتے ہوئے نظر آئت۔

دوسری جانب سپر اسٹار سلمان خان کو بھی ان کی رہائش گاہ کی بالکونی سے مداحوں کے سمندر سے ملاقات کرتے ہوئے کلک کیا گیا جہاں وہ سفید رنگ کے لباس میں دبنگ لگ رہے تھے۔

خیال رہے کہ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کا ایک ہجوم ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع تھا اور بڑھتا ہوا رش جلد ہی بے قابو ہو گیا جس کی وجہ سے پولیس نے لاٹھی چارج کا سہارا لیا۔

Check Also

کنگنا رناوت نے نوبیاہتا کزن کو گھر تحفے میں دے دیا

بھارتی اداکارہ و رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے اپنے نوبیاہتا کزن کو گھر تحفے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *