Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قرار دیدیا

شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قرار دیدیا

بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قرار دے دیا۔ 

 اپنے ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں نے ویرات کے ساتھ کافی وقت گزارا ہے، وہ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں۔

شاہ رخ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ “ہم کہتے ہیں کہ وہ ہمارے داماد ہیں، ہماری فنکار برادری کے داماد ہیں۔”

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی تھی، انکے ہاں دو بچے؛ بیٹی وامیکا اور بیٹا اکے ہیں۔

شاہ رخ خان نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو کافی وقت سے جانتا ہوں اور دونوں کے ساتھ ہی کافی وقت گزارا ہے۔

ویرات کوہلی کے ڈانس کے شوق پر بات کرتے ہوئے بالی ووڈ کے کنگ خان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں اپنی فلم پٹھان کے گیت کے ڈانس اسٹیپ سکھائے ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *