Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر ننھی پری کی آمد

ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر ننھی پری کی آمد

ٹی وی اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے کچھ دیر قبل انسٹاگرام پر خوشخبری دی کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ‘امل منیب’ رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب منیب بٹ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ان کے پاس جذبات کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں ، انہیں اللہ نے رحمت سے نوازا ہے۔

بیٹی کی پیدائش پر ایمن اور منیب کو مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے تاہم دونوں نے اب تک بیٹی کی تصویر جاری نہیں کی ہے جس کا مداحوں بے صبری سے انتظار ہے۔

یاد رہے کہ ایمن اور منیب کی شادی گزشتہ برس نومبر میں ہوئی تھی جو دسمبر تک جاری رہی یہی وجہ تھی کہ مداحوں نے اسے طویل ترین شادی قرار دیا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *