Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / دلجیت کا امریکا میں کنسرٹ بھارتی انتہاپسندی کی نذر

دلجیت کا امریکا میں کنسرٹ بھارتی انتہاپسندی کی نذر

بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) کے دباؤ میں آ کر امریکا میں اپنا میوزک کنسرٹ مسوخ کر دیا۔

ایک پاکستانی نژاد شہری نے گلوکار دلجیت دوسانجھ کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں میوزک کنسرٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی جہاں انہیں 21 ستمبر کو پرفارم کرنا تھا تاہم بھارتی گلوکار نے اب اپنا یہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

دلجیت دوسانجھ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ نے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) کی جانب سے ایک لیٹر بھیجا ہے جس میں مجھے بیرون سفر کرنے اور پرفارم کرنے سے روکنے کا کہا گیا ہے۔

ایف ڈبلیو آئی سی ای نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ گلوکار کے ہیوسٹن کے میزبان پاکستانی نژاد شہری ریحان صدیقی ہیں، موجودہ صورت حال میں پاکستانی شہری کی جانب سے منعقدہ کنسرٹ میں شرکت سے عوام مین غلط پیغام جائے گا۔

بھارتی گلوکار نے کہا کہ وہ وزارت خارجہ کی جانب سے بھیجے گئے خط اور اپنے کنسرٹ کے حوالے سے پائے جانے والے تحفظات سے لاعلم تھے۔

دلجیت دوسانجھ نے واضح کیا کہ میرا معاہدہ صرف ’شری بالاجی انٹرٹینمنٹ‘ کے ساتھ ہے لیکن ایف ڈبلیو آئی سی ای کے خط میں کسی کا نام شامل نہیں ہے۔

گلوکار نے کہا کہ ایف ڈبلیو آئی سی ای کے خط کی روشنی میں اس بات اپنا دورہ منسوخ کر رہا ہوں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *