Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کیا فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سینما کے بجائے نیٹ فلیکس پرریلیز کی جائے گی؟

کیا فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سینما کے بجائے نیٹ فلیکس پرریلیز کی جائے گی؟

کراچی: پاکستانی سپر اسٹار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کی فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کو سینما کے بجائے مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ ایپ نیٹ فلیکس پر ریلیز کیے جانےکی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

ہدایت کاربلال لاشاری کی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ اپنے اعلان کے بعد سے ہی مسلسل تنازعات کا شکار ہے۔ فلم کو رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونا تھا لیکن قانونی مسائل کے باعث فلم ریلیز نہ ہوسکی۔ جس کے بعد افواہیں گردش کرنے لگیں کہ فلم کو سینما کے بجائے ویڈیو اسٹریمنگ ایپ نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

تاہم اب خبر آئی ہے کہ فلم کے قریبی ذرائع نے فلم کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کرنے کی تردید کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کو پہلے سینما میں ریلیزکیا جائے گا بعد ازاں دیگر جگہوں پر ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ 1979 میں ریلیز ہوئی پاکستان کی سپر ہٹ فلم’’مولا جٹ‘‘ کا سیکوئل ہے جسے بلال لاشاری  ڈائریکٹ کررہے ہیں جب کہ عمارہ حکمت فلم کی پرڈیوسرہیں۔ اوریجنل فلم’’مولا جٹ‘‘ کے پروڈیوسرسروربھٹی اورباہو فلمز کارپوریشن نے نئی فلم کے ہدایت کارو پروڈیوسرز  کو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پرقانونی نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘بنانے کے لیے ان کی رضامندی نہیں لی گئی۔

فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ میں اداکارفواد خان یادگارکردار مولا جٹ اور حمزہ علی عباسی نوری نتھ کے کردار میں نظر  آئیں گے جب کہ اداکارہ ماہرہ خان اور حمائمہ ملک فلم میں اہم کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *