Breaking News
Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے راج کپوراوردلیپ کمار کے گھروں کو خریدنے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے راج کپوراوردلیپ کمار کے گھروں کو خریدنے کی منظوری دیدی

پشاور: 

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پشاور میں بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکاروں راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کو خریدنے کی منظوری دیدی۔بھارتی لیجنڈ اداکاروں کے گھروں کو خریدنے کے لیے 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کردی گئی ہے۔ محکمہ آثارقدیمہ نے دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے اسے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے لیجنڈ اداروں کے گھر خریدنے کے لیے دو کروڑ 35 لاکھ روپے کی منظوری دیدی ہے۔ راج کپور کے گھر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ اور دلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔

ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق لیجنڈ اداکاروں کے گھروں کی خریداری کے بعد انھیں عجائب گھر بنایا جائے گا، وزیراعلی نے سمری کی منظوری دیدی ہے جلد ہی تعمیر شروع کریں گے۔

Check Also

عامر خان کی والدہ کے ساتھ خوبصورت تصاویر

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی والدہ زینت حسین کی 90ویں سالگرہ منانے کےلیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *