Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ایشوریا، مادھوری اور دپیکا ’ہیرا منڈی‘ میں جلوہ گر ہوں گی

ایشوریا، مادھوری اور دپیکا ’ہیرا منڈی‘ میں جلوہ گر ہوں گی

بالی وڈ کی صف اول کی اداکارائیں ایشوریا رائے، مادھوری ڈکشٹ ، دپیکا پڈوکون، پرینیتی چوپڑا فلم ’ہیرا منڈی‘ میں جلوہ گرہوں گی۔

بالی وڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ڈریم پروجیکٹ ’ہیرا منڈی‘ میں اداکاروں کو کاسٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور فلم کی مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ ہیں۔

میژیا رپورٹس کے مطابق ’ہیرا منڈی‘ میں عالیہ کے علاوہ ایشوریا رائے، مادھوری ڈکشٹ ، دپیکا پڈوکون، پرینیتی بھی جلوہ گر ہوں گی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ رواں سال کی پہلی سہ ماہی شروع کردی جائے گی جبکہ فلم کی ہدایتکاری   کے فرائض سنجے لیلا کے اسسٹنٹ وبھو پوری سرانجام دیں گے۔

فلم پاکستان کے شہر لاہور کے مخصوص علاقے میں کام کرنے والی خواتین پر بنائی جارہی ہے اور یہ مہنگا ترین پروجیکٹ ہوگا۔

Check Also

ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رُخ خان ہیں: متھیرا

معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے لالی ووڈ کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *