Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / جیکی شروف نے سیلفی لینے والے مداح کو تھپڑ مار دیا؛ ویڈیو وائرل

جیکی شروف نے سیلفی لینے والے مداح کو تھپڑ مار دیا؛ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار جیکی شروف نے سیلفی لینے والے مداح کو تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں اداکار جیکی شروف نے ممبئی میں مداحوں سے ملاقات کی، انہوں نے ہاتھ میں پودوں کے گملے بھی اُٹھائے ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیکی شروف نے اُن کے ساتھ تصویر بنوانے والے ایک مداح کو مزاحیہ انداز میں مشورہ دیا کہ مجھے کمر کے پاس سے نہیں پکڑو بلکہ میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویر لو۔

بعد ازاں، ایک اور مداح جیکی شروف کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے آگے بڑھا تو اداکار نے مداح کے سر پر تھپڑ مارا اور مداح کو پہلے ایک طرف کیا اور پھر اُس کے ساتھ سیلفی لی۔

اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Check Also

بہروز سبزواری کی خواتین کے لباس پر نظر ہوتی ہے، اس پر مجھے بہت آگ لگتی ہے: نادیہ خان

پاکستانی نامور سینئر اداکاراؤں نے معروف اداکار بہروز سبزواری کے بیانات سے متعلق اپنی اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *