Home / جاگو دنیا / ترک حکومت کا سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئےاہم اقدام

ترک حکومت کا سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئےاہم اقدام

ترکی میں سوشل میڈیا ویب سائیٹس اور موبایل ایپلیکشنز کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت نے سخت قوانین نافذ کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترک پارلیمنٹ نے یہ قوانین جولائی میں منظور کیے تھے جن کا اطلاق حکومتی حکم کے بعد یکم اکتوبر سے ہوگیا ہے، ان قوانین کے اطلاق کے بعد فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب سمیت بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں کیلئے ترکی میں آپریٹ کرنا مشکل ہوجائے گا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان قوانین کے نافذ العمل ہونے کے بعد سوشل میڈیا کمپنیوں کو اپنے دفاتر یا کم از کم نمائندے ترکی میں تعینات کرنا ہوں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر موجود متنازعہ اور ایسا مواد جسے ہٹانے کا حکم ترکی کی عدالتیں دیں گی ، سوشل میڈیا کمپنیاں اس مواد کو ہٹانے کی پابند ہوں گی، بصورت دیگر حکومت ان پلیٹ فارمز پر جرمانہ عائد کرسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان قوانین کی پاسداری نہ کرنے والی کمپنیوں کونا صرف جرمانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے بلکہ حکومت ان کے اشتہارات روکنے سمیت ان کمپنیوں پر ملک میں پابندی بھی عائد کرسکتی ہے۔

Check Also

سعودی عرب: 2 ریسٹورینٹس سے کھانا کھانیوالے 100 افراد کو فوڈ پوائزننگ

سعودی عرب میں واقع 2 ریسٹورینٹس سے کھانا کھانے والے 100 افراد فوڈ پوائزننگ کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *