Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سارہ خان اور فلک شبیر کی رومانوی تصاویر وائرل ہو گئی

سارہ خان اور فلک شبیر کی رومانوی تصاویر وائرل ہو گئی

حال ہی میں شادی کے بندھن میں منسلک ہو نے والے والی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی نئی رومانوی تصاویرسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خوبرو اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر فلک شبیر کے ہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ مغربی لباس میں ملبوس ہیں۔

سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان نے گلابی شرٹ اور جینز زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ فلک نے سیاہ اور نیلی دھاریوں والا کوٹ پہنا ہوا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CF5FMNkloCd/

دونوں نہایت خوشگوار مو ڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CF1-2kSFTt9/

Check Also

ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رُخ خان ہیں: متھیرا

معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے لالی ووڈ کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *