Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شوٹنگ کے دوران اداکار رجنی کانت کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

شوٹنگ کے دوران اداکار رجنی کانت کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

 حیدرآباد دکن: 

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رجنی کانت کو بلڈ پریشر میں تیزی سے تبدیل ہوتے اتار چڑھاؤ کے باعث اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ رجنی کانت حیدر آباد میں اپنی نئی فلم اناتھے کی شوٹنگ میں مصروف تھے، اس دوران ٹیم کے 4 ارکان میں کورونا کی تصدیق ہونے پر شوٹنگ معطل کردی گئی تھی۔

بھارتی فلم مداحوں کی دلوں کی جان رجنی کانت کا بھی ٹیسٹ کیا گیا جو کہ منفی آیا تاہم اداکار کے بلڈ پریشر میں تیزی سے تبدیلی کے باعث حالت بگڑ گئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

حیدر آباد کے اپولو اسپتال کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو 24 گھنٹے کی نگہداشت میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کے بگڑتے بلڈ پریشر کا ریکارڈ رکھا جا سکے اور اسی حساب سے علاج کیا جائے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مقبول تامل اداکار رجنی کانت نے 2007 میں فلم شیوا جی کے لیے 26 کروڑ معاوضہ لیا تھا جس کے بعد وہ ایشیا میں جیکی چن کے بعد سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے تھے۔

Check Also

ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رُخ خان ہیں: متھیرا

معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے لالی ووڈ کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *