Home / جاگو دنیا / ایران: برفانی طوفان سے 10 کوہ پیما ہلاک، متعدد لاپتا

ایران: برفانی طوفان سے 10 کوہ پیما ہلاک، متعدد لاپتا

ایران کے شمالی پہاڑوں میں برفانی طوفان کے نتیجے میں 10 کوہ پیما ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے مذکورہ حادثے کے متعلق تفصیلات فراہم کیں کہ 4 مختلف مقامات پر لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تہران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق جمعے کو متعدد کوہ پیما لاپتا ہو گئے تھے بعدازاں دو اموات کی اطلاع ملی اور وقت کے ساتھ ساتھ لاپتا کوہ پیماؤں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی اطلاعات آئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کوہ پیما کے اہل خانہ نے حکام سے رابطہ شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب ایران میں ہلال احمر کی ہنگامی کارروائیوں کے سربراہ مہدی والیپور نے سرکاری نشریاتی ادارے ‘آئی آر آئی بی’ کے حوالے سے بتایا کہ 9 افراد پہاڑ پر ہلاک اور ایک زخمی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ کم از کم 7 کوہ پیماؤں کی 3 مشہور پوائنٹس پر اب تک تلاش جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کی رات کو تلاش کو مؤخر کردیا گیا تھا لیکن وقفے کے بعد دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔

ہلال احمر کی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ خراب موسم اور برفباری سے ریسکیو مشن پیچیدہ ہوگیا تھا۔

سرکاری ٹیلی ویژن نے البرز پہاڑی سلسلہ کی توچل اور کولاچل چوٹیوں پر ایک ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کی فوٹیج نشر کی۔

ویڈیو میں ہلال احمر کے اہلکاروں کو دکھایا گیا کہ برف پوش پہاڑ کے ساتھ اسٹریچر پر ایک کوہ پیما کو منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ تہران البرز پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ہے اور اس کی اونچائی 18 ہزار 606 فٹ ہے۔

ایران کے نیم سرکاری خبرایجنسی کے مطابق جمعرات کو ایران کے متعدد علاقوں میں شدید برف باری اور تیز ہواؤں نے افراتفری مچا دی تھی۔

دوسری جانب سمندری حکام خلیجی علاقوں میں مقیم ایک ایرانی جہاز کے عملے کے 7 افراد کو بھی تلاش کررہے ہیں۔

ایران کے سمندری ادارے کے نائب سربراہ اسمعیل نے کہا کہ ‘ہم فوج کے ساتھ مل کر اپنی تمام تر کوششیں کررہے ہیں اور عمان، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے بحری جہازوں، نیول سرچ، ہنگامی اداروں کو لاپتا ہونے والے عملے کی تلاش سے متعلق اطلاع دی ہے۔

Check Also

سعودی عرب: 2 ریسٹورینٹس سے کھانا کھانیوالے 100 افراد کو فوڈ پوائزننگ

سعودی عرب میں واقع 2 ریسٹورینٹس سے کھانا کھانے والے 100 افراد فوڈ پوائزننگ کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *