Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / جمائما کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی بولڈ تصویر پر تنقید

جمائما کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی بولڈ تصویر پر تنقید

عمران خان کی بائیوگرافی میں ان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ امتیاز کو صارفین نے بولڈ تصویر پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان کو 1992 کے آئی سی سی ورلڈکپ میں چیمپئن بنانے والے کپتان عمران خان کی بائیوگرامی ’’کپتان‘‘ میں ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا کردار ادا کرنے والی کشمیری نژاد امریکی ماڈل واداکارہ سعیدہ امتیاز نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصویر ڈالی تو صارفین نے انہیں بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں گانے کے بول شیئر کیے جو کچھ یوں ہیں ’’نہ ہم روکیں نہ تو رکو ۔ ۔ ۔ پیار کی راہ میں لے چلو‘‘۔

سعیدہ امیتاز 2018 میں بننے والی جاوید شیخ کی فلم ’وجود‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا وہ اس کے علاوہ 2017 میں بننے والی فلم ’راستہ‘‘، ’’ری ڈرم‘‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *