Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ترک اداکار کی عمران عباس کے ساتھ ’دل دل پاکستان‘ گانے کی ویڈیو وائرل

ترک اداکار کی عمران عباس کے ساتھ ’دل دل پاکستان‘ گانے کی ویڈیو وائرل

ترک اداکار جلال آل کی پاکستانی اداکار عمران عباس کے ہمراہ ’’دل دل پاکستان‘‘ گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اسلامی تاریخ پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے بعد دونوں ممالک کے فنکاروں میں قربت دیکھنے میں آئی ہے جہاں ڈرامے میں مختلف کردار ادا کرنے والے ترک اداکاروں نے پاکستان کا دورہ کیا وہیں پاکستان کے نامور فنکاروں نے بھی ترکی کا دورہ کیا۔

گزشتہ سال پاکستان کے کامیاب ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم‘ ہو میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے پچھلے ماہ ترکی کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اداکارہ ریما خان سمیت دیگر اداکار موجود تھے۔ اس موقع پر ریما نے ترک اداکار جلال آل کے ہمراہ پاکستانی گیت بھی گنگنایا۔

پاکستانی اداکار عمران عباس  نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی۔ کیپشن میں اداکار نے لکھا ’’اللہ پاکستان اور ترکی کا بھائی چارہ اسی طرح قائم ودائم رکھے‘‘۔

ویڈیو میں عمران عباس اور ارطغرل غازی میں کمانڈرعبدالرحمان  کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل گاڑی میں ایک ساتھ سفر کررہے ہیں اس موقع پر دونوں  نے ملکر ’دل دل پاکستان‘ گایا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *