Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فیصل نے مجھے بچوں کے سامنے پروپوز کیا: نادیہ خان

فیصل نے مجھے بچوں کے سامنے پروپوز کیا: نادیہ خان

کچھ عرصہ قبل پاکستان ائیر فورس کے ریٹائرڈ آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی میزبان و اداکارہ نادیہ خان کا کہنا ہے فیصل ممتاز نے  انہیں ان کے بچوں کے سامنے پروپوز کیا تھا۔

حال ہی میں نادیہ خان نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں جلوہ گر ہوئیں اور میزبان احسن خان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اپنے گود لیے بیٹے اور 3 بچوں کی موجودگی میں دوسری شادی سے متعلق کئی انکشافات کیے۔

نادیہ خان نے کہا کہ لوگ مجھ سے سوال کررہےتھے کہ آپ کے پہلے سے بچے تھے تو آپ نے کیان کو کیوں گود لیا؟ لیکن میں ان لوگوں کو یہ کہنا چاہوں گی میں آپ کو جواب دینے کی پابند نہیں، بس اتنا کہنا چاہوں گی کہ جب میں نے کیان کو گود لیا تو وہ صرف 20 دن کا تھا لیکن اس نے جب بولنا شروع کیا تو سب سے پہلا لفظ جو بولا تھا وہ پاپا تھا۔

فوٹو بشکریہ :سوشل میڈیا

نادیہ نےکہا کہ میں نے اسے جواب دیا کہ بیٹا پاپا نہیں ہیں لیکن مذاق میں کہا کہ بیسٹ پاپا لے کر آئیں گے جب کہ ایک دن مجھے اذان نے کہا ماما میں چاہتا ہوں آپ کی شادی ہوجائے۔

ادکارہ نے مزید بتایا کہ فیصل نے مجھے بچوں کے سامنے پروپوز کیا، انہوں نے بچوں سے پوچھا کہ آپ بتائیں، ہم شادی کرنا چاہتے ہیں اور پھر انہوں نے مجھے انگوٹھی پہنائی۔

خیال رہے کہ نادیہ خان فیصل ممتاز سے رواں برس کی شروعات  میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی اور ان کی شادی کئی دن تک  سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی تھی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *