Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ماہرہ خان بھی ’پاوری ہو رہی ہے‘ ٹرینڈ سے تنگ آگئیں9

ماہرہ خان بھی ’پاوری ہو رہی ہے‘ ٹرینڈ سے تنگ آگئیں9

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان ’پاوری ہو رہی ہے‘ ٹرینڈ سے تنگ آگئیں۔

’پاوری ہو رہی ہے‘ ٹرینڈ کے حوالے سے اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ اسٹوری شیئر کی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی پاوری ہو رہی…

ماہرہ خان ’پاوری‘ ٹرینڈ سے تنگ آگئیں؟

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک مزاحیہ میم شیئر کی جو پاوری ٹرینڈ سے تنگ آنے پر بنائی گئی ہے۔

مذکورہ میم میں ہالی ووڈ فلم ’بیٹمین‘ کا کردار روبین پاوری ہورہی ہے کے ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے کہتا ہے ’یہ میں ہوں‘ جس کے فوراً بعد بیٹمین اُس کو تھپڑ مارتے ہوئے کہتا ہے ’چُپ۔‘

تاہم ماہرہ خان کی اس اسٹوری کو دیکھنے کے بعد صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ اداکارہ بھی پاوری ٹرینڈ سے تنگ آگئیں۔

جبکہ اس حوالے سے کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان خود سب سے پہلے اس ٹرینڈ میں شامل ہوئی تھیں اور اب وہ اس سے تنگ بھی آگئی ہیں۔

گزشتہ دنوں قبل ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر دنانیر کی طرح مختلف انداز میں دوستوں کے ہمراہ پارٹی کی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں مومل شیخ بھی شامل تھیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *