Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / منال خان کی ’نوفلٹر‘ تصویرپرمداحوں کے دلچسپ تبصرے

منال خان کی ’نوفلٹر‘ تصویرپرمداحوں کے دلچسپ تبصرے

 لاہور: 

اداکارہ سائرہ فیروز کے بعد اب منال خان نے بھی ’نوفلٹر‘ تصویر شیئرکی جس پر مداحوں کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔گزشتہ روزاداکارہ سائرہ فیروزپرمداحوں کی جانب سے ان کی اسکن کو لے کر تنقید کی گئی تھی، جس کے بعد اداکارہ نے مداحوں کو جواب دیتے ہوئے اپنی ایک تصویرشیئر کی جس میں وہ سادی تھیں اور انہوں نے نو فلٹر کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا انہیں اپنی اسکن پسند ہے۔

اب اداکارہ منال خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ’نوفلٹر‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

 ساتھ ساتھ اداکارہ نے کہا کہ پمپلز، گرمی کا موسم، کام کا بوبھ اورڈائٹنگ کے ساتھ ساتھ اوربھی بہت کچھ ۔ ۔ ۔

اداکارہ کی اس تصویرپرمداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ایک مداح نے کہا کہ وہ سادی بھی بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ دوسرے مداح نے کہا کہ سارا کمال میک اپ کا ہی ہوتا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *