Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / صبورعلی کی ’پاوری گرل’ کے ساتھ پارٹی، تصاویروائرل

صبورعلی کی ’پاوری گرل’ کے ساتھ پارٹی، تصاویروائرل

 لاہور: 

ماڈل واداکارہ صبورعلی کی پاوری گرل دنا نیئرکے ساتھ تصاویرسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔اداکارہ صبورعلی نے انسٹاگرام اسٹوری پراپنی تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔  اداکارہ کی سالگرہ پرکافی اسٹارزمدعو تھے جن کے ساتھ ان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرکافی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

صرف شوبزستارے ہی نہیں بلکہ اداکارہ نے ’پارٹی ہورہی ہے‘ سے مشہورہونے والی دنا نیئر کو بھی اپنی سالگرہ میں بلایا۔

اداکارہ نے دنا نیئرکے ساتھ اپنی تصاویرکوانسٹا اسٹوری پرشیئرکیا، جو مداحوں کی جانب سے پسند کی جارہی ہیں۔

 

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *