Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ایما زون نے بھارتی انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

ایما زون نے بھارتی انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

 ممبئی: 

ایما زون پرائم ویڈیو نے ویب سیریز کی وجہ سے بھارتی انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔بھارتی ہدایت کار عباس طفر کی  ویب سیریز ’ تانڈو‘  بھارتی سیاست پر مبنی ہے  جوکہ انتہا پسند جماعتوں کو پسند نہ آئی۔ فلم کے موضوع اور کہانی کی وجہ سے انہیں  تنقید کا نشانابنایا گیا اور انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے  فلم میکرز سمیت تمام اداکاروں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔

انتہا پسند ہندوؤں نے نہ صرف ویب سیریز سے علی عباس ظفر سے متنازع مناظر ہٹانے کا مطالبہ کیا بلکہ اداکاروں کے خلاف بھی مقدمات بھی درج  کروا دیے  جس کے بعد فلم سازوں نے باقاعدہ معافی بھی مانگی۔

معافی نامہ جاری ہونے کے بعد بھی انتہا پسند جماعتوں نے آسمان سر پر اُٹھائے رکھا اور اپنا روایتی انداز اپناتے ہوئے اداکاروں کی زبان کاٹنے والے کو کروڑوں روپے دینے کا اعلان بھی کیا تاہم اس صورت حال کے دیکھتے ہوئے اب ایمازون نے پسپائی اختیار کرلی ہے۔

ایمان زون پرائم ویڈیو نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کچھ صارفین نے ویب سیریز کے کچھ مناظر پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ یہ معلوم ہونے کے بعد  فوری طور پر اُن مناطر کو ایڈٹ اور کچھ کو خارج کر دیا گیا۔ ہم اپنے ناظرین کا احترام کرتے ہیں اور اگر ہمارے عمل سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو ہم معذرت خواہ ہیں۔

ایما زون پرائم ویڈیو نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ ہم ثقافتی تنوع اور صارفین کی پسند کا احترام کرتے ہوئے بھارتی قوانین کے مطابق اس طرح کی ویب سیریز بناتے رہیں گے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *