Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بالی وڈ میں انٹری کیلیے نا مناسب لباس پہننے کا کہا گیا: یمی گوتھم

بالی وڈ میں انٹری کیلیے نا مناسب لباس پہننے کا کہا گیا: یمی گوتھم

بالی وڈ اداکارہ یمی گوتھم نے انڈسٹری میں 11 سال مکمل ہونے پر اپنے ڈیبیو سے متعلق ایک انکشاف کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یمی گوتھم نے انکشاف کیا ہے کہ آڈیشن اور میٹنگ میں جاتے وقت انہیں ایسا لباس پہننے کا کہا گیا جس میں وہ کم عمر نظر آسکیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ سادہ سی جینس اور ٹاپ میں بالی وڈ کے مقبول ترین ڈائریکٹر سے ملنے گئیں تو انہوں نے اس طرح کا لباس پہننے پر سوال کیا اور نامناسب لباس پہننے کا کہا۔

یمی گوتھم کا کہنا تھا کہ میں ایک بڑی پروڈکشن کے آڈیشن کے لیے گئی تھی اور آڈیشن لینے والا شخص بالی وڈ فلم انڈسٹری کا مقبول ترین ڈائریکٹر تھا، مجھے ڈیبیو فلم کے لیے شوٹ کیا جاچکا تھا تاہم اس وقت فلم کی ریلیز نہیں ہوئی تھی، ڈائریکٹر نے مجھے بتایا کہ میرا آڈیشن بہت اچھا تھا اور مجھے شارٹ لسٹ کرلیا گیا لیکن مسئلہ میری ڈریسنگ ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر سے لباس کا پوچھے جانے پر انہوں نے ایسا لباس پہننے کا کہا جس میں کم عمر نظر آسکوں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *