Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’میں تو آدھا قبر میں ہوں‘، جیکی شروف کو بڑھتی عمر ستانے لگی

’میں تو آدھا قبر میں ہوں‘، جیکی شروف کو بڑھتی عمر ستانے لگی

بھارت کے سینئر اداکار جیکی شروف نے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آدھے قبر میں بیٹھے ہیں۔

جیکی شروف نے ممبئی میں جانوروں کے لیے چیریٹی سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کی اور فاؤنڈیشن کو ایمبولنس عطیہ کی جب کہ اس تقریب کا انعقاد بھارتی اداکارہ عائشہ جھلکا کی جانب سے کیا گیا تھا۔

دوران تقریب جیکی شروف نے مداحوں کو  اپنے پرانے نام جگو داداکے لہجے میں بات کرتے ہوئے محظوظ کیا اور اس دوران مداحوں کو نصیحت کے ساتھ ساتھ اپنی بڑھتی عمر کا بھی ذکر کیا۔

جیکی شروف کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کو محبت ، نگہداشت اور اضطراب کو سمجھنا چاہیے، یہی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ہم تو آدھا قبر میں ہیں۔

اداکار کی بات کاٹتے ہوئے اداکارہ عائشہ جھلکا نے فوراً مداخلت کرتے ہوئے انہیں ٹوکا کہ میں نہیں آپ، جس پر اداکار نے فوراًکہا کہ میں اپنی بات کررہا ہوں اور ابھی تو مجھے بھی 90 سال تو کھینچنا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *