Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کنگنا کا فلم کیلیے‘فوجی تربیت‘ لینے کا دعویٰ

کنگنا کا فلم کیلیے‘فوجی تربیت‘ لینے کا دعویٰ

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نےاپنی آنے والی بالی فلم تیجاس کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آرمی ٹریننگ لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

کنگنا نے انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اسپورٹس ڈریس زیب تن کیے جال پر چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ فوجی تربیت اور کئی اسپورٹس ایڈونچر کی خاصیت ہے۔

اداکارہ کی جانب سے ویڈیو کے ہمراہ ایک کیپشن بھی درج کیاگیا جس میں انہوں نے لکھا کہ حسد کرنے والے لوگ آپ کو گرانے کی ہمیشہ کوشش کریں گے لیکن ہم نے بلندی کو بڑھانا ہوگا۔

کنگنا نے پوسٹ میں فوجی تربیت کے شوٹ کے بعد فلم تیجاس کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹوئٹر پر فلم فیئر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تیجاس‘ کا پوسٹر شیئر کیا گیا تھا جس میں اداکارہ کو جیٹ طیارے کے پاس بھارتی فضائیہ کی یونیفارم پہنے کھڑا دیکھا گیا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *