Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کامیڈی کنگ امان اللہ کودنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا

کامیڈی کنگ امان اللہ کودنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا

اپنے فقروں سے اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے کامیڈین امان اللہ کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا

امان اللہ خان، 1954 میں گوجرانوالہ کے غریب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ مزاح بچپن سے ہی ان کی طبیعت کا نمایاں حصہ تھا۔ امان اللہ نے کامیڈی کا باقاعدہ آغاز 1995 میں تھیٹر سے کیا ۔ ابتدا میں چند چھوٹے موٹے کردار ملے لیکن جب شائقین نے پسند کرنا شروع کیا تو تھیٹر کا دوسرا نام امان اللہ پڑگیا۔  2006 میں فلم ”ون ٹو کا ون”اور پھر2014 میں فلم ”نامعلوم افراد” میں بھی کردار نبھایا۔

امان اللہ نے سخت محنت کی اور ایک سے بڑھ کر ایک ڈرامہ پیش کیا، بیسیوں ڈراموں کو اپنی کامیڈی سے یاد گار بنا دیا۔ امان اللہ نے ٹی وی شوز میں بھی کا م کیا ۔ ہمسایہ ملک بھارت سمیت مختلف ممالک میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور ملک کا نام روشن کیا،،، حکومت نے 2018میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔

امان اللہ نے 3 شادیاں کیں، 7 بیٹے اور 7 بیٹیاں ہیں، 2018 میں انہیں گردوں، پھیپھڑوں اور سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوئے، 2020 میں ان بیماریوں سے لڑتے ہوئے 6 مارچ دم توڑگئے لیکن کامیڈین امان اللہ کے قہقہے آج بھی شائقین کے دلوں میں دھڑک رہے ہیں۔

امان اللہ نے پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پراپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ حکومت پاکستان نے فنی خدمات کے اعتراف مین انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *