Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’سانولہ رنگ ایک مسئلہ نہیں احساس کمتری ہے‘

’سانولہ رنگ ایک مسئلہ نہیں احساس کمتری ہے‘

سوشل میڈیا پر حال ہی میں رنگت اور جِلد سے متعلق ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جس پر متعدد اداکاراؤں کی جانب سے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس بحث کا آغاز تب ہوا جب چند روز قبل اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ انہیں کسی نے کہا ہے کہ وہ بہت گوری ہیں اور انہیں اپنا رنگ ٹین (یعنی گہرا) کرانے کی ضرورت ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنی اسٹوری میں کہا تھا ہمیں اب ان سب چیزوں سے باہر آنے کی ضرورت ہے اور اپنی رنگت کو قبول کرنا چاہیے۔

اس دوران ہانیہ عامر کو بیوٹی فلٹرز میں اسٹوری بنانے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب چند روز قبل اداکارہ سائرہ یوسف کی بھی میک اپ والی تصویر میں ان کی جلد پر تنقید کی جا رہی تھی جس کے بعد سائرہ نے بغیر میک اپ اور فلٹر کے ایک تصویر شیئر کی تھی۔

اسی طرح اداکارہ منال خان اور حنا الطاف نے بھی حال ہی میں بغیر میک اپ اور فلٹر کے اپنی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں۔

فوٹو: انسٹاگرام

اب حال ہی میں اداکارہ جینان حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ کہ ہمارا اصل مسئلہ گورا رنگ نہیں بلکہ سانولہ رنگ ہے، اگر کسی کا رنگ گورا ہے اور کوئی اسے رنگ گہرا کرانے کو کہے تو یہ بہت ایلیٹ مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو سانولے رنگ کی وجہ احساس کمتری کا مسئلہ ہے اور آج میں یہی بتانے آئی ہوں کہ یہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک احساس کمتری ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *