Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عاطف اسلم کا ‘چلے تو کٹ ہی جائے گا’ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

عاطف اسلم کا ‘چلے تو کٹ ہی جائے گا’ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

گزشتہ دنوں پاکستان کے معروف عاطف اسلم کا گانا ‘رات’ ریلیز ہوا تھا جس کی آڈیو اور بعدازاں ویڈیو نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی۔

حال ہی میں عاطف اسلم کا ایک اور گانا ‘چلے تو کٹ ہی جائے گا’ ریلیز ہوا ہے جس نے چند گھنٹوں میں ہی نیا ریکارڈ بنالیا ہے۔

عاطف اسلم کا نیا گانا صوفی اسکور کے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوا ہے اور اسے مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

‘چلے تو کٹ ہی جائے گا’ ریلیز ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر مختلف ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کررہے تھے۔

اس گانے کو ایک دن سے بھی کم وقت میں 40 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جو بیک وقت پاکستان اور بھارت میں ریلیز ہوا تھا۔

عاطف اسلم میں گائے جانے والے اس گانے کی موسیقی احسن پرویز مہدی نے ترتیب دی ہے اور اس کی ہدایات ڈیوڈ زینی نے دی ہیں۔

گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز ہونے والے یہ گانا دراصل پاکستانی گلوکارہ کے ہی گانے کا ری میک ہے۔

‘چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر ‘ گانے کو ابتدائی طور پر پاکستانی گلوکارہ مسرت نذیر نے گایا تھا جو ان کی آواز میں آج بھی مقبول ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے عاطف اسلم کے گانے کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔

فاطمہ نامی صارف نے عاطف اسلم کے تمام ری میکس کی تعریف کی۔

مبین نامی صارف نے عاطف اسلم کے اس گانے کو ماسٹر پیس قرار دیا۔

عائشہ نامی صارف نے اس گانے کو حیرت انگیز قرار دیا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *