Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / یوم پاکستان کی مناسبت سے کوک اسٹوڈیو کا خصوصی ٹریک ریلیز

یوم پاکستان کی مناسبت سے کوک اسٹوڈیو کا خصوصی ٹریک ریلیز

کوک اسٹوڈیو نے یوم پاکستان (23 مارچ) کی مناسبت سے نیا ٹریک ریلیز کیا ہے کہ جس کی دھنیں حب الوطنیٰ سے بھرپور ہیں۔

‘آو عہد کریں ‘ کے عنوان سے جاری کوک اسٹوڈیو کے اس خصوصی ترانے کو صرف15 گھنٹے میں 93 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

اس میوزک ویڈیو میں پاکستان کی متنوع ثقافت، روایات اور تاریخی مقامات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کے نئے ٹیلنٹ کی آواز میں ریلیز کی گئی اس ویڈیو میں پہاڑوں سے لے کر سمندر تک، مغل تاریخی ورثے، ساحل سمندر پر غروبِ آفتاب کے حسین منظر اور مینار پاکستان سمیت کئی خوبصورت مناظر دکھائے گئے۔

اس گانے میں ینگ اسٹنرز، سعادت شفقت امانت علی، زاو علی، علی حمزہ، نمرہ رفیق، مہک علی، عدنان دھول، ہارون شاہد نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

علاوہ ازیں سرتال اکیڈمی، نبیحہ سلیم، سعد احمد، زہاب حسین، ردا بتول، فروا بتول، شموں بائی، کاشف دن اور وشنو ساگر بھی اس گانے کا حصہ ہیں۔

پاکستان ڈے کی مناسبت سے ریلیز کیا گیا کوک اسٹوڈیو کا خصوصی ٹریک علی حمزہ نے پروڈیوس کیا ہے۔

اس خصوصی ٹریک میں ‘وطن کی مٹی’ ، ‘اپنی قوت اپنی جان جاگ رہا ہے پاکستان’، ‘اتنے بڑے جیون ساگر میں’، ‘اللہ اکبر ‘ اور ‘میرا انعام پاکستان، میرا پیغام پاکستان’ کے نغمے شامل ہیں۔

کوک اسٹوڈیو کے اس ٹریک کو موسیقی کے دیوانوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *