Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکار منظر صبہائی کا اپنی اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام جاری

اداکار منظر صبہائی کا اپنی اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام جاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار منظر صبہائی نے اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

اداکار منظر صبہائی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نے اداکارہ ثمینہ احمد کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی۔

پاکستان کے سینئر اداکار منظر صبہائی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ ثمینہ…

 منظر صبہائی نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں کہا کہ وہ اس دُنیا میں سب سے زیادہ محبت اپنی اہلیہ ثمینہ احمد سے کرتے ہیں۔

منظر صہبائی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری ثمینہ کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منظر صہبائی اور ثمینہ احمد محبت بھری نظروں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

اداکار نے ثمینہ احمد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ وہ عورت ہیں، میں جس سے اس دُنیا میں سب سے زیادہ محبت کرتا ہوں اور اگلے جہاں میں بھی کرتا رہوں گا۔‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دل والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔

گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی۔

واضح رہے کہ70 سال سے زائد عمر رکھنے والے منظر صہبائی کی ثمینہ احمد سے شادی 4 اپریل 2020 کو انجام پائی تھی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *