Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سوشل میڈیا الجھن میں ڈال دیتا ہے، ہانیہ عامر

سوشل میڈیا الجھن میں ڈال دیتا ہے، ہانیہ عامر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر تفصیلی پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس کے ساتھ ایک تفصیلی پیغام بھی جاری کیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے سابق اداکار فیروز…

اداکارہ ہانیہ عامر نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں کہا کہ میں آج جو ہوں مجھے اس پر فخر ہے۔

انہوں نے کہ میں ہر دن کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس دنیا میں ہر قسم کے لوگ ہیں کچھ آپ کو ملتے ہیں اور کچھ نہیں۔

ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ کچھ دیر سے سوشل میڈیا پر میں جو دیکھ رہی ہوں وہ مجھے اداس نہیں کرتا بلکہ الجھن میں ڈال دیتا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں سوالیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ لوگ کیوں کسی کو خوش نہیں دیکھ سکتے، لوگ دوسروں کی خوشی میں خوش کیوں نہیں ہو سکتے؟

اداکارہ نے پیغام میں لکھا کہ میں اپنے ذہن میں بولتی ہوں، میں زیادہ ہنستی بھی ہوں اور محسوس بھی زیادہ کرتی ہوں۔

ہانیہ عامر کی تصویر کے ساتھ شیئر کئے گئے پیغام کو 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد بار پسند کیا گیا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *