Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ماضی میں غیر مقبولیت کی وجہ سے حرا اور مانی کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟

ماضی میں غیر مقبولیت کی وجہ سے حرا اور مانی کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟

اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے چند سال قبل اپنے اور اہلیہ کے ساتھ پیش آئے ایک ناخوشگوار واقعے کا ذکر کیا۔

ادکارہ و ماڈل حرا مانی اپنے شوہر مانی کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران کیرئیر میں پیش آنے والے اتار چڑھاؤ کا ذکر کرتے ہوئے حرا مانی نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آچکا ہے جب میرا ڈرامہ ہٹ ہورہا تھا لیکن میرے اور مانی کے اکاؤنٹ میں صرف 10 ہزار روپے تھے۔

مانی نے اپنے کیرئیر کے ایک ناخوشگوار واقعے سے متعلق بتایا کہ 5  سال قبل ایک اداکارہ نے مارننگ شو میں میرے اور حرا کے ہمراہ انٹری دینے سے بھی انکار کردیا تھا اور اس کی وجہ مقبولیت کا نہ ہونا تھا تاہم مانی نے اداکارہ کا نام لینے سے انکار کردیا۔

دورانِ شو مانی نے بتایا کہ میری حرا سے لڑائی ہی ہمیشہ کپڑوں پر ہوتی ہے کیونکہ حرا کو بغیر آستین کے کپڑے پہننے سے منع کرتا تھا اور میں کپڑوں کے معاملے میں حساس ہوں۔

مانی کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی ہوں، یہاں پیدا ہواہوں اس لیے مجھے یہاں کا پتا ہے ، میرا خیال ہے کہ آپ جو بھی پہنیں علاقہ دیکھ کر پہنیں آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ آپ کو کس علاقے میں کیا پہن کر جانا چاہیے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *