Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / جوہنی ڈیپ کے گھر میں نامعلوم شخص گھس آیا

جوہنی ڈیپ کے گھر میں نامعلوم شخص گھس آیا

 ہالی وڈ کے معروف گلوکار و اداکار جوہنی ڈیپ کے گھر میں  ایک نامعلوم شخص گھس آیا جو ان کے گھر میں شاور اور ڈرنک کے مزے لیتا رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  جوہنی ڈیپ کے پڑوسیوں نے ایک نامعلوم شخص کو اداکار کے گھر کے عقبی حصے میں سوئمنگ پول کے قریب دیکھا تو فوراً ہی پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس جب تک جوہنی ڈیپ کے کروڑوں کی مالیت کے  مینشن تک  پہنچی تب تک نامعلوم شخص جوہنی ڈیپ کے گھر کے دروازے توڑکر واش روم میں شاور کے مزے لے رہا تھا۔

پولیس کے دروازہ پیٹنے پر بھی جب اس شخص نے دروازہ نہ کھولا تو پولیس کو بلآخر دروازہ توڑنا پڑا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے جوہنی کا باتھ روم استعمال کرنے سے قبل گلوکار کے ڈرنک بار سے ڈرنک بھی پی۔

خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب جوہنی ڈیپ کے گھر میں کوئی نامعلوم شخص بغیر اجازت داخل ہوا ہو ، اس سے قبل جنوری میں ایک بے گھر خاتون بھی جوہنی کے گھر میں گھس چکی ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *