Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ منیٰ طارق کی بات پکی ہوگئی

اداکارہ منیٰ طارق کی بات پکی ہوگئی

سینئر اداکارہ  و ہدایت کارہ روبینہ اشرف نے اپنی بیٹی اور اداکارہ منیٰ طارق کا رشتہ طے کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ روبینہ اشرف اور ان کے شوہر طارق مرزا سے متعلق خبریں سرگرم ہیں کہ انہوں نے اپنی صاحبزادی اداکار ہ منیٰ طارق کا رشتہ عمران شیخ سے طے کیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

میڈیا رپورٹس کے مطابق روبینہ اشرف نے بیٹی کی بات پکی کرنے کی اطلاع مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے دی جس کے بعد ادکارہ اور ان کے والدین کو مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔

تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اداکارہ منیٰ طارق کے ہونے والے شوہر کا تعلق کس پیشے سے ہے اور وہ پاکستان میں ہیں یا بیرون ملک مقیم ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *