Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پاکستان کا دورہ کیا اور یہیں کی ہو کر رہ گئی، روزی

پاکستان کا دورہ کیا اور یہیں کی ہو کر رہ گئی، روزی

کینیڈین موٹر سائیکلسٹ اور وی لاگر روزی گیبریل کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ کیا اور یہیں کی ہو کر رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق روزی نے یومِ پاکستان کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سبز ہلالی پرچم تھامے تصویر شیئر کی اور تفصیلی کیپشن میں پاکستان آنے اور یہاں شادی کرنے کے تجربے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

کینیڈین موٹر سائیکلسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے کیلئے انہوں نے پاکستان کا انتخاب نہیں کیا بلکہ پاکستان نے خود انہیں منتخب کیا ہے۔ ڈھائی سال قبل جب کینیڈا کو مستقل طور پر چھوڑ کر دنیا گھومنے کا فیصلہ کیا تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ پاکستان کا دورہ میری زندگی بدل کر رکھ دے گا۔

 آخر میں انہوں نے کہا کہ جب میں نے اس خوبصورت سرزمین میں اپنی زندگی کی محبت تلاش کرلی تو اب میں فخر سے اس ملک کو اپنا گھر بھی کہہ سکتی ہوں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *