Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / صبور علی اور یاسر حسین کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

صبور علی اور یاسر حسین کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

کراچی: 

اداکارہ صبور علی اور یاسر حسین کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

گزشتہ دو روز سے اداکارہ صبورعلی، یاسر حسین، سجل علی و دیگر فنکاروں کے قریبی دوست عمیر قاضی کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز پاکستانی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ دوروز قبل عمیر قاضی کی مہندی کی تقریب تھی جس میں یاسر حسین، اقرا عزیز، سجل علی، احد رضامیر، صبورعلی، عروہ حسین ، زارا نور عباس سمیت شوبز کے متعدد فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔

مہندی کی تقریب میں فنکاروں نے خوب ڈانس کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ تاہم جس ویڈیو کو بڑی تعداد میں شیئر کیا جارہا ہے وہ صبورعلی اور یاسر حسین کے بھارتی گانے ’’عشق ہے دوانہ‘‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو ہے۔

یہ گانا بالی ووڈ فلم’’کولی نمبر 1‘‘ کا ہے اور اسے ورون دھون اور سارہ خان پر فلمایا گیا تھا۔ اسی گانے پر صبور علی اور یاسر حسین کے ڈانس کرنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عمیر قاضی کی مہندی کی تقریب میں ہی صبورعلی کو ڈانس کرنے کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *