Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بولی وڈ اداکار گوندا بھی کورونا وائرس سے متاثر

بولی وڈ اداکار گوندا بھی کورونا وائرس سے متاثر

ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے اداکاروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اب بولی وڈ اداکار گوندا بھی کووڈ-19 سے متاثر ہوگئے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق گوندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اداکار میں کورونا وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی۔

سنیتا آہوجا حال ہی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئی تھیں، انہوں نے بتایا کہ ‘ہمیں آج (4 اپریل کو) ہی رپورٹ موصول ہوئی اور گوندا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘گوندا ٹھیک ہیں، ان میں وائرس کی کم علامات ظاہر ہوئی ہیں اور وہ اس وقت گھر میں قرنطینہ میں ہیں’۔

— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

گوندا کی اہلیہ نے بتایا کہ ‘ہم مسلسل ڈاکٹر سے رابطے میں ہیں جو ہماری رہنمائی کررہے ہیں اور وائرس کی علامات پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سنیتا آہوجا نے مزید کہا کہ ‘ گوندا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہم سب نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا اور عملے سمیت گھر میں موجود تمام افراد کے نتائج منفی آئے’۔

گوندا کے ترجمان نے کہا کہ ‘ بے انتہا احتیاط کے باوجود بدقسمتی سے گوندا آہوجا کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے’۔

انہوں نے بھی کہا کہ’ اداکار میں وائرس کی علامات کم ظاہر ہوئی ہیں اور وہ گھر میں قرنطینہ میں ہیں’۔

ترجمان نے کہا کہ ‘سنیتا آہوجا گزارش کرتی ہیں کہ جو افراد گزشتہ چند روز میں گوندا سے ملے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیں’۔

— فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
— فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

خیال رہے کہ 57 سالہ بولی وڈ اداکار 2019 میں فلم ‘رنگیلا راجا’ میں آخری بار نظر آئے تھے اورا س کے بعد وہ کئی ریئلٹی شوز میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے تھے۔

گوندا سے قبل آج صبح ہی اکشے کمار نے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی اور ان سے قبل عالیہ بھٹ بھی وائرس کا شکار ہوئی تھیں۔

31 مارچ کو بھارتی موسیقار و گلوکار بپی کہری کو کورونا وائرس کی علامات کی تشخیص کے بعد ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ان دنوں عامر خان، پریش راول، کارتک آیان، نکی تمبولی، فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔

علاوہ ازیں ان سے قبل اداکار رنبیر کپور، نیتو کپور، ورون دھون، راکول پریت سنگھ، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے، ابھیشیک بچن، ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *