Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اسٹیج اداکارہ ایمان ملک پر قاتلانہ حملہ

اسٹیج اداکارہ ایمان ملک پر قاتلانہ حملہ

لاہور: 

ملزمان نے گزشتہ رات ایمان ملک کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ایکسپریس نیوزکے مطابق اسٹیج اداکارہ ایمان ملک نے تھانہ ہربنس پورہ میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے گزشتہ رات گھر میں زبردستی داخل ہو کر فائرنگ کی، تاہم خوش قسمتی سے جان بچ گئی۔

ایمان ملک نے ملزمان کو نامزد کرتے ہوئے بیان دیا کہ ملزم ناصر خان ،رفیق اور ساتھیوں نے گھر پر دھاوا بولا، ان کے کے خلاف تھانہ گلبرگ میں پہلے بھی مقدمہ درج کروا رکھا ہے، یہ ملزمان مجھے جان سے مارنا چاہتے ہیں، پولیس تحفظ فراہم کرے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *