Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کورونا ایس اوپیزپردوہرا معیار؛ مداحوں کی ریشم پرشدید تنقید

کورونا ایس اوپیزپردوہرا معیار؛ مداحوں کی ریشم پرشدید تنقید

 اسلام آباد: 

کورونا ایس اوپیزکے دوہرے معیارپرمداحوں نے ریشم کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔کچھ عرصے قبل صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ ریشم خبروں کی زینت بنی تھیں، ایوارڈ ملنے پرمداحوں نے خوب تعریف کی تو شوبزکے ہی کچھ افراد نے ان کو ملنے والے صدارتی ایوارڈ پرسوال اٹھائے۔

ریشم لاہورسے اسلام آباد جارہی تھیں جہاں انہوں نے راستے میں دیکھا کہ ایک بڑی تعداد میں لوگ کھڑے ہیں جوکورونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھ رہے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اداکارہ نے وڈیو بھی شیئر کی۔

دوسری جانب اداکارہ کی ایک ایسی وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی سالگرہ کی تقریب میں دیگر ستاروں کے ساتھ موجود ہیں اورخود بھی کورونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھ رہیں۔

مداحوں نے کہا کہ ابھی بس سے اترنے والے مسافروں کوخوب بھاشن دے رہی تھیں اب خود کیوں کورونا ایس او پیز کوفالونہیں کررہیں۔

ایک اورمداح نے کہا کہ اب ماسک کہاں ہیں اورکورونا ایس اوپیزبھی جب کہ ایک اورصارف نے کہا کہ یہ تو دوہرا معیارہے۔

 

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *