Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / صبور علی اداکارہ کے بجائے کیا بننا چاہتی تھیں؟

صبور علی اداکارہ کے بجائے کیا بننا چاہتی تھیں؟

پاکستان شوبز  انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور  علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی ایرو اسپیس انجینئر بننا چاہتی تھی۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کی جانب سے پاکستان کی کم عمر خاتون ایرواسپیس انجینیر عروبہ فریدی کی تصویر شیئر کرتے انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اسکرین گریب

اداکارہ کی پوسٹ پر کیپشن درج تھاکہ ہمیشہ یہی بننا چاہتی تھی۔

خیال رہے کہ عروبہ فریدی پاکستان کی کم عمر خاتون ایرو اسپیس انجینیر ہیں جنہوں نے 7 سالہ جدوجہد کے بعد حال ہی میں انٹرنیشنل ائیر کرافٹ مینٹیننس لائسنس حاصل کیا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *