Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / میری والدہ کو مرنے سے بچالیا، راکھی سلمان خان کیلئے گھٹنوں کے بل گر گئیں

میری والدہ کو مرنے سے بچالیا، راکھی سلمان خان کیلئے گھٹنوں کے بل گر گئیں

بھارت کی متنازع شخصیت اور  بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت والدہ کی کامیاب کینسر  سرجری  میں معاونت کرنے پر بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور  ان کے بھائی اداکار سہیل خان کی معترف ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر راکھی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں ان کی والدہ کا  آپریشن ہو گیا ہے اور ڈاکٹرز  نے ان کی والدہ کے جسم سے ٹیومر نکال دیا ہے۔

راکھی کے مطابق ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اگر  ان کی والدہ کو صحیح وقت پر اسپتال نا لایا جاتا تو ان کو بچانا مشکل تھا۔

ویڈیو میں راکھی کو  والدہ کے آپریشن میں مدد فراہم کرنے پر گھٹنوں کے بیٹھ گر کر سلمان خان کا شکریہ اداکرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

راکھی کا کہنا تھا کہ سلمان بھائی نے انہیں والدہ کے آپریشن کے لیے بھارت کے سب سے بڑے ڈاکٹر اور کینسر اسپیشلسٹ دیے جس پر ان کی بے حد شکر گزار ہوں۔

راکھی ساونت نے سلمان خان اور سہیل خان کے لیے دعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری تمام عمر سلمان اور سہیل بھائی کو لگ جائے جنہوں نے میری والدہ کو  بچا لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں راکھی ساونت نے رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے 14 ویں سیزن کے فائنل میں پہنچ کر شو کو چھوڑ دیا تھا اور  14 لاکھ روپے کی رقم لے لی تھی۔

اس کے بعد راکھی نے بتایا تھاکہ کینسر کا شکار ماں کے علاج کیلئے فائنل نہ کھیلنے اور پیسے لیکر شو چھوڑ دیا تھا جبکہ انہوں نے والدہ کو علاج کروانے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *