Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتی اداکارہ حنا خان کے والد چل بسے

بھارتی اداکارہ حنا خان کے والد چل بسے

ممبئی: 

بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ حنا خان کے والد دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔بھارت کے مقبول ڈرامے ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ کی اداکارہ حنا خان کے والد گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حنا خان کشمیر میں شوٹنگ کررہی تھیں جب انہیں یہ افسوسناک خبر ملی جس کے بعد وہ فوراً ممبئی کے لیے روانہ ہوگئیں۔ حنا خان اپنے والد کے بہت قریب تھیں۔ اور سوشل میڈیا پر اکثر اپنے والد کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی تھیں۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ حنا خان نے بتایا تھا کہ جب وہ اداکاری کرنے کے لیے ممبئی آرہی تھیں تو اس بارے میں صرف ان کے والد کو علم تھا اور ان کے والد نے ہی ان کے خواب پورے کرنے میں ان کی مدد کی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *