Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’رادھے‘‘ کا ٹریلر ریلیز

سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’رادھے‘‘ کا ٹریلر ریلیز

ممبئی: 

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’رادھے‘‘ کاٹریلر ریلیز ہوگیا۔سلمان خان نے آج صبح ہی فلم ’’رادھے‘‘ کا پوسٹر  شیئر کرکے لوگوں کا تجسس بڑھاتے ہوئے بتا یا تھا کہ آج 11 بجے وہ ’’رادھے‘‘کا ٹریلر ریلیز کریں گے جس کی وجہ سے ان کے مداحوں اور بھارتی میڈیا کو بے چینی سے ان کی فلم کے ٹریلر کا انتظار تھا۔ سلمان خان نے لکھا تھا ’’آرہاہوں آپ کا موسٹ وانٹیڈ بھائی‘‘ اور بلآخر اپنے وعدے کے مطابق سلمان خان نے 11 بجے فلم’’رادھے‘‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کی

فلم کے ٹریلر کو محض ایک گھنٹے میں ہی یوٹیوب پر  4 لاکھ 75 ہزار  سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر سلمان خان کی 2009 میں ریلیز ہوئی بلاک بسٹر فلم ’’وانٹیڈ‘‘ کی یاد آجاتی ہے۔ کیونکہ فلم میں سلمان خان کا کردار  ویسا ہی ہے جیسا ’’وانٹیڈ‘‘ میں تھا یعنی ایک پولیس والے کا جو خفیہ طور پر ملک سے برائی کا خاتمہ کرتا ہے۔

اس بار فلم ’’رادھے‘‘ میں سلمان خان ملک کے کونے کونے میں پھیلے ڈرگ مافیا کو ختم کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کا ایکشن دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ جب کہ رندیپ ہوڈا فلم میں ولن کا کردار نبھارہے ہیں۔ سلو میاں کی ہر فلم کی طرح اس فلم کے ڈائیلاگز بھی کافی جاندار ہیں۔

فلم کو پربھودیوا نے ڈائریکٹ کیا ہے جب کہ سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی ریئل لائف پرائیویٹ لمیٹڈ نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ اس بار اداکارہ دیشا پٹانی سلو میاں کے ساتھ رومینس کرتی نظر آئیں گی۔ جب کہ  اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی فلم کے ایک گانے میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اداکار جیکی شروف بھی فلم میں اہم کردار نبھارہے ہیں۔ فلم ’’رادھے‘‘عیدالفطر کے موقع پر 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *