Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سری دیوی کی موت کے بعد میں پہلا شخص تھا جو تعزیت کیلئے پہنچا تھا، عدنان صدیقی

سری دیوی کی موت کے بعد میں پہلا شخص تھا جو تعزیت کیلئے پہنچا تھا، عدنان صدیقی

کراچی: 

اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت کے بعد میں پہلا شخص تھا جو بونی کپور کے پاس تعزیت کے لیے پہنچا تھا۔عدنان صدیقی نے ’’چھوٹی کار بڑا اسٹار‘‘ نامی شو کے دوران بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی موت کے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا جس وقت سری دیوی کی موت ہوئی میں دبئی میں ہی تھا۔ بونی کپور نے مجھے اپنے بھانجے کی شادی پر بلایا تھا لہذا میں ان کا مہمان تھا۔ میں ان سے ملنے ہی جارہا تھا جب مجھے سری دیوی کی موت کی خبر ملی۔

عدنان صدیقی نے کہا غالباً میں سب سے پہلا آدمی تھا جو ادھر پہنچا اور بونی کپور سے اظہار تعزیت کیا۔ اس وقت بیچارے بونی کپور بہت افسردہ تھے اور کیوں نہ ہوتے۔

عدنان صدیقی نے مزید کہا میں نے جب سری دیوی کی موت کی خبر سنی تو مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ کیا واقعی ایسا ہوگیا ہے کیونکہ میں کل ہی تو ان سے ملا تھا اور ایک رات میں ہی یہ حادثہ ہوگیا۔ عدنان صدیقی نے کہا مجھے بہت افسوس ہو اتھا سریی دیوی کی موت کی خبر سن کر۔

واضح رہے کہ بھارت کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی موت 24 فروری 2018 کو پانی کے ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی تھی۔ عدنان صدیقی نے فلم ’’مام‘‘ میں سری دیوی کے شوہر کا کردار ادا کیا تھا اور سجل علی نے ان کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *