Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بالی ووڈ کے ایک اور اداکارو ہدایت کار کورونا کے باعث چل بسے

بالی ووڈ کے ایک اور اداکارو ہدایت کار کورونا کے باعث چل بسے

ممبئی: 

بھارتی فلموں کے اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر للت بہل کورونا کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے بیٹے کانو بہل جو خود بھی ہدایت کار ہیں انہوں نے جمعہ کے روز اپنے والد کی موت کی خبر کی تصدیق کی۔ 70 سالہ اداکار کو گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کا اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔

کانو بہل نے کہا کہ ان کےوالد للت بہل دل کی بیماری میں بھی مبتلا تھے ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا تھا اور پھر ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور کورونا کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے وہ چل بسے۔

للت بہل کو بنیادی طور پر اسٹیج اداکار کے طور پر جانا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بطور ہدایت کار اور پروڈیوسر ٹیلی فلم ’’تپش‘‘، ’’آتش‘‘ اور ’’سنہری جلد‘‘ میں کام کیا تھا۔ انہوں نے 2014 میں ’’تتلی‘‘ نامی ڈرامے میں کام کیا تھا جو ان کے بیٹے کی ہدایت کاری میں بنا تھا۔ اس کے علاوہ وہ ’’مکتی بھون‘‘ ڈرامے میں بھی کام کرچکے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف بھارتی موسیقار شرون راتھور بھی کورونا کے باعث زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *