Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شہروز سبزواری کو اپنے لباس پر تنقید کا سامنا

شہروز سبزواری کو اپنے لباس پر تنقید کا سامنا

اداکار شہروز سبزواری صرف شارٹ میں جاگنگ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروزسبزواری کے بیٹے اداکار شہروز سبزواری کو اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر شہروز سبزواری کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ افطار سے قبل سڑک پر جاگنگ کررہے ہیں لیکن اس دوران صرف شارٹ پہننے کی وجہ سے انہیں صارفین تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شہروز سبزواری شارٹ پہن کر اپنے دوستوں کے ہمراہ جاگنگ کررہے ہیں جب کہ ان کے دوست بھی صرف شارٹ میں ہی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کے لباس پر تنقید کی ہے اور صارفین کا کہنا ہےکہ پردہ صرف خواتین کے لیے نہیں ہے بلکہ مردوں کو بھی اس حوالے سے سنجیدہ رویہ اپنانا چاہیے اور اپنے آپ کو مناسب طریقے سے ڈھانپنا چاہیے۔

ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں کہا کہ ’کپڑے نہیں ہیں‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ مردوں کا بھی پردہ ہوتا ہے ویسے اور کیا ہمارے معاشرے میں پردہ صرف خواتین پر لازم ہے؟

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *