Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عامر خان کے بعد بھارتی اداکارہ نے بھی سوشل میڈیا کو الوداع کہہ دیا

عامر خان کے بعد بھارتی اداکارہ نے بھی سوشل میڈیا کو الوداع کہہ دیا

بالی وڈ اسٹار عامر خان کے بعد اداکارہ ورینہ حسین نے بھی سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔

گزشتہ دنوں عامر خان نے موبائل فون کے استعمال اور سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ موبائل فون کے باعث کام پر توجہ نہ دینے کو قرار دی تھی۔

اب نوجوان اداکارہ ورینہ حسین نے بھی سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کہیں پڑھا تھا کہ جانے کی خبر کا اعلان نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ ائیرپورٹ نہیں ہے لیکن میں ایسا اپنے دوستوں اور مداحوں کیلئے کررہی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ میری آخری سوشل میڈیا پوسٹ ہے لیکن میری ٹیم سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہینڈل کرے گی تاکہ میرے پروجیکٹ کے حوالے سے آپ سب کو آگاہی ملتی رہے۔

خیال رہے کہ ورینہ حسین نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لویاتری‘ سے کیا تھا جبکہ اس وقت بھی وہ کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *