Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ‘غیر یقینی کی کیفیت ہے، اپناخیال رکھیں اور محفوظ رہیں‘

‘غیر یقینی کی کیفیت ہے، اپناخیال رکھیں اور محفوظ رہیں‘

v

حال ہی میں کورونا سے صحتیاب ہونے والی بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے مداحوں سے گھر پر اور محفوظ رہنے کی اپیل کردی۔

عالیہ بھٹ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عالمی وبا کے دوران مداحوں کے نام ایک پیغام درج کیا۔

عالیہ بھٹ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ انتہائی غیر یقینی کی کیفیت کا وقت ہے، انفرااسٹرکچر اور معلومات وقت کی اہم ضرورت ہیں، ہم ان شرائط تک محدود ہیں کہ ہم انفرااسٹرکچر کے لیے کیا کرسکتے ہیں؟۔

اداکارہ نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ہم اپنی متعلقہ معلومات کی شناخت اور اس میں اضافے کے لیے اپنا کردار ادااکرسکتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بھارتی صحافی فائی ڈی سوزا کے ساتھ کام کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی صحافی کو معلومات بڑھانے کا ذریعہ کہا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مداحوں سے اپنا خیال رکھنے اور محفوظ رہنے کی درخواست بھی کی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *