Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شاہ رخ خان کے والد کے بارے میں غلط بیانی کنگنا کو مہنگی پڑگئی

شاہ رخ خان کے والد کے بارے میں غلط بیانی کنگنا کو مہنگی پڑگئی

ممبئی: 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد کے بارے میں غلط بیانی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔آج سے 15 سال قبل اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ’’گینگسٹر‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ کنگنا رناوت نے اس موقع پر  ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’آج سے 15 سال قبل ’گینگسٹر‘ ریلیز ہوئی تھی۔

کنگنا نے خود کا موازنہ شاہ رخ خان سے کرتے ہوئے خود کو کنگ خان کی طرح کامیاب بتاتے ہوئے کہا شاہ رخ خان جی اور میری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی کی کہانیاں ہیں۔ لیکن شاہ رخ خان کا تعلق دہلی سے تھا، وہ کانوینٹ سے تعلیم یافتہ تھے اور ان کے والدین کا تعلق فلم سے تھا۔ جب میں اس فیلڈ میں آئی تو مجھے انگریزی کا ایک لفظ بھی نہیں آتا تھا، میرے پاس کوئی تعلیم نہیں تھی اور میں ہماچل پردیش کے ایک دور دراز گاؤں سے آئی تھی۔‘‘

کنگنا رناوت نے اپنی ٹوئٹ میں کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان کے والد کا تعلق فلم انڈسٹری سے بتایا ہے اور ان کی یہی غلطی سوشل میڈیا صارفین نے پکڑ لی۔ کنگنا پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے کہا شاہ رخ خان کے والدین کا تعلق فلم سے تھا یہ کب ہوا؟

کچھ صارفین نے تو کنگنا کو اپنا موازنہ شاہ رخ خان کے ساتھ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ تم اس کی مستحق نہیں کہ تمہارا نام شاہ رخ خان کے ساتھ آئے۔ ایک صارف نے تو نہایت غصے بھرے لہجے میں کہا کچھ بھی۔۔ شاہ رخ خان آج آسمان کی اونچائیوں پر ہے اور تمہاری کامیابی کی کہانی زمین سے چھت کے پنکھے تک جاتی ہے ۔ تم نے تعلیم اس لیے حاصل نہیں کی کیونکہ تم ہر قیمت پر مشہورہونا چاہتی تھیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد خان کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے ہےاور تقسیم ہند کے بعد وہ دہلی منتقل ہوگئے تھے۔ ایک بھارتی ویب سائیٹ کے مطابق  شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد خان کا پیشہ وکالت تھا۔ اس کے علاوہ وہ ہندوستان کی تحریک آزادی کے سرگرم کارکن تھے۔ اور مبینہ طور پر سب سے کم عمر آزادی پسند جنگجوؤں میں شامل تھے۔

شاہ رخ خان کے والد1980 میں کینسر کے باعث فوت ہوگئے تھے۔ کنگ خان نے 15 سال کی عمر میں اپنے والد کو کھو دیا تھا۔ شاہ رخ خان کے والد یا والدہ کا تعلق فلم انڈسٹری سے بالکل بھی نہیں تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *