Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / نامور پاکستانی کامیڈین ملک کے دوہرے تعلیمی نظام کے خلاف بول پڑے

نامور پاکستانی کامیڈین ملک کے دوہرے تعلیمی نظام کے خلاف بول پڑے

لاہور: پاکستان فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے نامور کامیڈین غفار لہری کا کہنا ہے کہ ملک میں غریب اور امیر کے بچوں کے لئے الگ الگ ایجوکیشن سسٹم کیوں ہے۔

کامیڈین غفار لہری نے کہا میرا ماننا ہے کہ نوجوان کسی بھی ملک کا روشن مستقبل ہوتے ہیں لیکن تعلیم کا دوہرا معیار اپنا کر نہ صرف ہم طالب علموں کو 2 طبقوں میں تقسیم کر رہے ہیں بلکہ اپنے ہی قوم کے فیوچر کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت میں غفار لہری نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے عرصہ دراز سے بند پڑے ہیں۔ اس کے باوجود والدین اپنے بچوں کی فیسیں دینے پر مجبور ہیں۔ آخر کیوں؟ کیا اس کیوں کا کوئی جواب دے گا؟

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عام شہریوں کے مالی حالات بہت برے ہیں، شوبز سے وابستہ افراد کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ میں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ شوبز میں گزارا ہے اس کے باوجود 15 ماہ سے روزگار ہوں ،کچھ اس طرح کی صورتحال کا سامنا دوسرے فنکاروں کو بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عید الفطر کے موقع پر فنکاروں کے لئے خصوصی مالی پیکیج کا اعلان کیا جائے تاکہ وہ خوشی کے اس موقع کو اچھےطریقے سے منا سکیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *